برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین کی میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی درخواست

0

برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین نے پاکستان کے زیرانتظام صدر جموں و کشمیر کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ اس موقع پر برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا کہ میرپور آزادکشمیر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر میرپور کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے کیونکہ میرپور کے عوام کی بڑی تعداد بیرون ملک آباد ہے۔ میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر سے میرپور کے عوام کو بین الاقوامی سفر کے لئے بہترین اور آسان سہولیات میسر آئیں گی۔ اس سلسلے میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے درخواست کی کہ وہ بھی میرپور آزادکشمیر میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر کے لئے کوششیں کریں۔اس سلسلے میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وہ آزادکشمیر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے اپنی بھرپور کوششیں کریں گے۔ برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بتایا کہ میرپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کے سلسلے میں انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ حکومت پاکستان اسحاق ڈار سے بھی بات کی ہے۔