برطانیہ، نئے سال کا آغاز ٹھٹھرتے ہوئے ہوگا، یلو وارننگ جاری
برطانیہ میں نئے سال 2025ء کا آغاز ٹھٹھرتے ہوئے ہوگا، اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے یلو وارننگ جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ کے بیشتر حصوں میں سال نو کے موقع پر بارش اور برف باری ہوگی، اندازہ ہے کہ 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چلیں گی۔
منگل سے شمالی انگلینڈ، ناردرن آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے بعض حصوں کیلئے محکمہ موسمیات نے یلو وارننگ جاری کردی۔
سال نو پر ملک بھر میں مسافروں کو سرد موسم کے باعث مشکلات کا سامنا رہے گا۔ منگل کو مغربی اسکاٹ لینڈ میں ساڑھے 5 انچ تک بارش ہونے اور سیلاب کا خدشہ ہے۔
لندن میں ویک اینڈ اور آئندہ ہفتہ کے آغاز پر برف پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن سمیت دیگر شہروں میں سالِ نو کے استقبال کےلیے جمع ہونے والوں کو شدید سرد ہواؤں کا سامنا رہے گا۔